پاکستان نے نیپال کو شکست دے کر سینٹرل ایشین والی بال چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

اسلام آباد میں جاری ایونٹ کے گروپ مرحلے کے میچ میں قومی ٹیم نے ابتدا ہی سے کھیل پر مکمل کنٹرول برقرار رکھا اور نیپال کو کسی بھی موقع پر مقابلے میں واپسی کا موقع نہیں دیا۔ پاکستان نے پہلا سیٹ 14-25، دوسرا سیٹ 18-25 اور تیسرا سیٹ 10-25 سے…

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ہرا کر انڈر 19 ویمن ٹی 20 سیریز جیت لی

کراچی میں کھیلے گئے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران بارش کے باعث کھیل کچھ دیر کے لیے روکنا پڑا، جس کے بعد میچ کا فیصلہ ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت کیا گیا۔ اس سے قبل پاکستان انڈر 19 ویمن ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز…

شرجیل میمن نے ن لیگ کو خیراتی مینڈیٹ والی جماعت قرار دے دیا

اپنے بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ نواز شریف صاحب بتائیں کہ ووٹ کو عزت کب دینی ہے؟ سیاست اپنی جگہ مگر سندھ اور کشمیر کی سرزمین و عوام کو طنز و مزاح کا موضوع نہ بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ، لیکن کسی بھی صوبے، شہر…

اسحاق ڈار کی کرغز ہم منصب سے ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کرغزستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا اور اعلیٰ سطح کے روابط کو مسلسل جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے صدور کے دوروں…

سکیورٹی خدشات: پیپلز پارٹی کو مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ مل سکی

ضلعی حکام کے مطابق جلسے کی اجازت سے متعلق فیصلہ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں کیا گیا جبکہ پولیس اور پی ایچ اے نے بھی اپنی رپورٹس ضلعی انتظامیہ کو جمع کرا دیں۔ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مینارِ…

محکمہ موسمیات کی کراچی سمیت سندھ بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق 24 جولائی کی رات سے 27 جولائی تک سندھ کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ ترجمان کے مطابق کراچی میں 25 اور 26 جولائی کے دوران مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ گرج چمک، تیز ہواؤں اور آندھی کا امکان ہے جبکہ…

صرف بینک اکاؤنٹ میں رقم منتقلی انسانی سمگلنگ کا ثبوت نہیں، لیبیا کشتی حادثے کے ملزم کی ضمانت منظور

جسٹس محمد امجد رفیق نے 10 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں قرار دیا کہ بینک اکاؤنٹ میں رقم کی منتقلی محض ایک مشکوک صورتحال پیدا کر سکتی ہے، تاہم صرف اسی بنیاد پر کسی شخص کو انسانی سمگلنگ یا منظم جرائم پیشہ گروہ کا رکن قرار نہیں دیا جا سکتا۔…

مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے: انتونیو گوتریس

اپنے بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔ انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی…

روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا: کریملن

روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران دیمتری پیسکوف نے کہا کہ روس مذاکراتی عمل کے لیے کھلا ہے، لیکن جب یورپی دارالحکومت کیف حکومت کو جنگ جاری رکھنے کی ترغیب دے رہے ہیں تو ایسی صورتحال میں ماسکو بھی اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے گا۔ انہوں نے…

پہلا ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ تسمیہ رباب نے 2 کھلاڑیوں کو…