محکمہ موسمیات کے مطابق 24 جولائی کی رات سے 27 جولائی تک سندھ کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔
ترجمان کے مطابق کراچی میں 25 اور 26 جولائی کے دوران مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ گرج چمک، تیز ہواؤں اور آندھی کا امکان ہے جبکہ شہر کے چند مقامات پر موسلا دھار بارش بھی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے ممکنہ موسمی صورتحال کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی انتظامات مکمل رکھنے اور الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔