پولیس ٹریننگ کالج خضدار میں آج اے ون (A-1) کا تحریری ٹیسٹ منعقد ہوا

پولیس ٹریننگ کالج خضدار میں آج اے ون (A-1) کا تحریری ٹیسٹ منعقد ہوا، جس میں صرف پی ٹی سی (PTC) کے ملازمین نے شرکت کی۔ٹیسٹ *پرنسپل ایس ایس پی غلام سرور بہیو اور وائس پرنسپل ایس پی منظور احمد بلیدی کی زیر نگرانی منعقد ہوا۔پرچے میں پولیس رولز، ضابطہ فوجداری، تعزیرات پاکستان، ایف آئی آر، چالان، ضمانت اور بلوچستان پولیس کے حوالے سے سوالات شامل تھے۔
ٹیسٹ کے دوران سخت سیکیورٹی کا انتظام کیا گیا تھا۔
* کالج کے داخلی راستوں پر پولیس اہلکار تعینات تھے اور امتحانی ہال میں موبائل فون اور دیگر غیر متعلقہ اشیاء لے جانے پر مکمل پابندی تھی، تاکہ امتحان شفاف طریقے سے منعقد ہو سکے۔اس موقع پر پرنسپل ایس ایس پی غلام سرور بہیو نے امتحانی ہال کا دورہ کیا اور شفاف امتحان کے انعقاد کو یقینی بنایا، جبکہ وائس پرنسپل ایس پی منظور احمد بلیدی نے امتحانی انتظامات کا معائنہ کیا۔پی ٹی سی کے ملازمین کا کہنا تھا کہ پرچہ نصاب کے مطابق تھا اور انہوں نے بھرپور تیاری کی تھی۔ کامیاب امیدواروں کو اگلے مرحلے بی-ون کورس کے لیے اہل قرار دیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.