ایف سی نوشکی کے زیرا ہتمام سیلاب زدگان کے علاج کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

نوشکی: ایف سی نوشکی کے زیرا ہتمام گورنمنٹ پرائمری سکول غریب آباد اور قادرآباد میں سیلاب زدگان کے علاج کیلئے ایک فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا کیمپ نے سینئر ڈاکٹروں نے سینکڑوں مریضوں کا چیک اپ اور علاج کیا ،ادویات بھی مفت تقسیم کی گئیں ،اس موقع پر اہلیان غریب آباد نے ایف سی نوشکی کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ ہر مشکل گھڑی میں پاک فوج اور ایف سی نے عوام کا ساتھ دیا ہے اور قدرتی آفات ہو یا کوئی اور مشکل عوام کو تنہا نہیں چھوڑا ، ہم سب ان کے مشکور ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.