زیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے چئیرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی کے ٹریفک حادثے میں جانبحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے چئیرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی سالار سنجرانی کے ٹریفک حادثے میں جانبحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے وزیراعلیٰ بلوچستان نے حادثے کی خبر سن کر چئیرمین سینٹ سے ٹیلیفون پر بات کی اور ان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ حادثے کی خبر سن کر انہیں انتہائی دکھ پہنچا ہے غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں وزیراعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبر ہمت سے برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.