کوئٹہ : سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان عمران گچکی نے بلوچستان کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا، اکیڈمی میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا، اس موقع پر قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی اوپنر بیٹسمین نائیدہ خان سے بھی ملاقات کی ان سے صوبہ بلوچستان میں خواتین کرکٹ میں بہتری سے متعلق تجاویز سمیت محکمہ کھیل کی جانب سے کوئٹہ میں بین الصوبائی خواتین کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کو کامیاب بنانے کیلئے ان کی خدمات بھی حاصل کرنے کے حوالے سے بات چیت کی گئی، بلوچستان کرکٹ اکیڈمی میں خواتین کرکٹرز کیلئے الگ سے پریکٹس ایریا مختص کرنے کا فیصلہ سیکرٹری کھیل عمران گچکی کا کہناتھا کہ محکمہ کھیل حکومت بلوچستان دیگر کھیلوں کے ساتھ خواتین کرکٹ کے فروغ کیلئے بھی اقدامات اٹھارہی ہے، انہوں نے خواتین قومی کرکٹ ٹیم کی اوپنر بیٹسمین نائیدہ خان کی کارکردگی کو سراتے ہوئے حکومت بلوچستان کی جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کا اعلان کیا، قومی کرکٹر نائیدہ خان نے سیکرٹری کھیل کی کرکٹ سمیت کھیلوں کے فروغ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی تعاریف کرتے ہوئے انکا شکریہ بھی ادا کیا، اور امید ظاہر کی کہ وہ مزید بھی کھیلوں کی فروغ اور باصلاحیت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں گے۔