آسٹریلوی ٹیم دورہ پاکستان کے لیے روانہ

آسٹریلیا کی ٹیم چارٹرڈ فلائٹ سے آ رہی ہے، (آج) اسلام آباد پہنچے گی

اسلام آباد: آسٹریلیا کی ٹیم دورہ پاکستان کے لیے روانہ ہوگئی ، کل اسلام آباد پہنچے گی ۔ تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز راولپنڈی سے ہو گا۔ آسٹریلیا کی ٹیم چارٹرڈ فلائٹ سے آ رہی ہے ۔مہمان ٹیم 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیل کر دورہ پاکستان کا آغاز کرے گی جبکہ سیریز میں شامل چاروں وائٹ بال میچز بھی راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے مہمان ٹیم اب راولپنڈی میں آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کھیلنے کے بعد وطن واپس روانہ ہو جائے گی۔سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 مارچ تک کراچی اور تیسرا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔پی سی بی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ان میچز کے مقامات میں تبدیلی یوم پاکستان کی ریہرسل اور لاجسٹک وسائل کو پیش نظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔ دونوں کرکٹ بورڈز نے اتفاق کیا ہے کہ مہمان سائیڈ 27 فروری کو بذریعہ چارٹرڈ پرواز اسلام آباد پہنچے گی جہاں آئسولیشن مکمل کرنے کے بعد انہیں پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔وائٹ بال سیریز کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ میں منتخب ہونے والے کھلاڑی 24 مارچ کو پاکستان پہنچیں گے، یہ تمام کھلاڑی اپنی آئسولیشن مکمل کرنے کے بعد سکواڈ کے دیگر ارکان سے مل سکیں گے۔ دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 29 مارچ کو کھیلا جائے گا، سیریز میں شامل تینوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں جبکہ تمام ون ڈے میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.