Daily Archives
August 31, 2026
نیپال کے لیے چین کی جانب سے انسانی ہمدردی پر مبنی امدادی پیکج پر عمل درآمد جاری ہے، چینی وزیر خا رجہ
چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے نیپال کے وزیر خارجہ شیسر کھنال سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق اس موقع پر وانگ ای نے کہا کہ نیپال کے سرحدی علاقوں میں اچانک گلیشیر ٹوٹنے سے شدید مڈ سلائیڈ کی آفت کے نتیجے میں دونوں ممالک میں بڑے…
چینی صدر شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے بشکیک پہنچ گئے
چین کے صدر شی جن پنگ کرغزستان کے صدر صدیر جاپاروف کی دعوت پر شنگھائی تعاون تنظیم کے 2026 کے سربراہی اجلاس میں شرکت اور کرغزستان کے سرکاری دورے کے لیے خصوصی طیارے کے ذریعے بشکیک پہنچ گئے۔
سی جی ٹی این کے مطابق صدر شی جن پنگ اور ان کی اہلیہ…
پاکستانی سٹاراحتشام ہمایوں کا ایک اور اعزاز، ورلڈ ٹینس جونیئر چیمپئن شپ میں J60 ڈبلز ٹائٹل اپنے نام…
پاکستان کے نوجوان ٹینس کھلاڑی احتشام ہمایوں نے تیونس کے شہر میگرین میں منعقدہ ورلڈ ٹینس جونیئر چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے J60 ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔احتشام ہمایوں نے سوئٹزرلینڈ کے جوشوا اولیور زاپ کے ساتھ جوڑی…
پی ایچ ایف کھلاڑیوں کو جدید وسائل و سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے،ترجمان
پاکستان ہاکی کے مستقبل کیلئے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرلیا گیا، پاکستان کی جونیئر انڈر 20 بوائز اور گرلز ہاکی ٹیمیں جونیئر ایشیاء کپ میں شرکت کے لیے چین روانہ ہو رہی ہیں۔ ترجمان کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نوجوان کھلاڑیوں کو بہترین…
جیکب آباد میں سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر جعفر ایکسپریس پھر روک دی گئی
سندھ کے علاقے جیکب آباد میں سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر جعفر ایکسپریس ایک بار پھر روک دی گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کو سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر ایک بار پھر جیکب آباد جنکشن ریلوے سٹیشن پر روک دیا گیا۔…
ماشکیل میں دہشتگردوں کی سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچانے کی کوشش ناکام
سکیورٹی فورسز نے انتہائی بروقت اور مؤثر کارروائی کر کے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔
سکیورٹی فورسز نے ماشکیل میں دہشت گردوں کی سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچانے کی کوشش ناکام بنا دی۔
سکیورٹی فورسز کی مؤثر جوابی فائرنگ سے دہشت گرد…
ہسپتالوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ادارے کے سربراہ سمیت تمام عملے کی بھرتی خالصتاً میرٹ کی بنیاد…
وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی بہتر بنانے اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے معیار میں بہتری کے لیے ملازمتوں کو کارکردگی سے مشروط کرنے کی تجویز پیش کردی۔اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےوفاقی…
راول ڈیم کے سپل ویز کل صبح 6 بجے کھولنے کا فیصلہ
راول ڈیم کے سپل ویز کل(پیر کو ) صبح 6 بجے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اتوار کو این ڈی ایم اے سے جاری بیان کے مطابق راول ڈیم کا لیول 1751.40 فٹ پر پہنچ چکا ہے۔
کورنگ نالہ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے ۔ کورنگ نالہ سے ملحقہ رہائشی آبادیوں…
وزیراعظم شہباز شریف کا بحیرہ روم میں مسافر بردار جہاز ڈوبنے کے المناک حادثے پر ترک صدر رجب طیب…
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بحیرہ روم میں مسافر بردار جہاز ڈوبنے کے المناک حادثے پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ اپنے عزیز…