وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر راجح طامی البغامی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزارت دفاع میں ملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور دفاعی شعبے میں تعاون کو نئی وسعتیں دینے کے مختلف طریقوں پر غور کیا گیا۔
دونوں رہنمائوں نے پاک-سعودی سٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے اور باہمی مفادات پر مبنی تعاون کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا