صدر مملکت آصف علی زرداری نے سپین میں ٹرین کے المناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پرپوسٹ میں صدر مملکت نے حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
انہوں نے مشکل کی اس گھڑی میں سپین کی قیادت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔