پب جی گیم سے متاثر ہو کر بینک ڈکیتی کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج

ایڈیشنل سیشن جج سرفراز احمد نے مقدمے کی سماعت کی، دوران سماعت پراسیکیوٹر بابر رزاق نے ملزم کے خلاف شواہد پیش کیے۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے بھٹہ چوک میں بینک ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا، جہاں ملزم سبحان نے مبینہ طور پر پب جی گیم میں ملنے والے ٹاسک سے متاثر ہو کر بینک سے سات لاکھ روپے لوٹے۔

پولیس کے مطابق واردات کے بعد ملزم اپنے زیر تعمیر گھر پہنچ گیا تھا۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے گھر سے مبینہ طور پر ڈکیتی میں لوٹی گئی رقم، گاڑی اور اسلحہ قبضے میں لے لیا تھا۔

ملزم سبحان کے خلاف تھانہ جنوبی چھاؤنی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، عدالت نے مقدمے کی سماعت اور پراسیکیوٹر کی جانب سے پیش کیے گئے شواہد کا جائزہ لینے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.