آصفہ بھٹو کی یوتھ ڈویلپمنٹ سینٹر میں یومِ اقوامِ متحدہ کی تقریب میں شرکت

تقریب میں صوبائی وزیر سعید غنی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ سید نجم شاہ، سیکرٹری کھیل و امورِ نوجوانان منور علی مہیسر، ڈائریکٹر کھیل اسد اسحاق اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

تقریب کے دوران اقوامِ متحدہ کے مختلف اداروں نے تعلیم، صحت، نوجوانوں کی ترقی، موسمیاتی تبدیلی، انسانی حقوق، سماجی بہبود اور پائیدار ترقی کے حوالے سے اپنی سرگرمیوں اور منصوبوں کو اجاگر کیا۔

یو این پاکستان کی کنٹری ہیڈ نے یومِ اقوامِ متحدہ کی تقریب کے انعقاد اور بہترین انتظامات پر سندھ حکومت اور محکمہ کھیل و امورِ نوجوانان سندھ کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے اقوامِ متحدہ کے مختلف اداروں کو اپنی سرگرمیاں اور خدمات عوام کے سامنے پیش کرنے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرنے اور تقریب کے کامیاب انعقاد میں سندھ حکومت کے تعاون کو سراہا۔

یومِ اقوامِ متحدہ کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں شہریوں، نوجوانوں، بچوں اور خاندانوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی اور مختلف اداروں کی جانب سے لگائے گئے سٹالز کا دورہ کیا۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے مختلف سرگرمیوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

تقریب کا مقصد اقوامِ متحدہ اور اس کے مختلف اداروں کی خدمات، عالمی تعاون، امن، ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے جاری اقدامات سے شہریوں کو آگاہ کرنا تھا جبکہ بالخصوص نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں اور ترقی کے مواقع سے روشناس کرانا بھی تقریب کے اہم مقاصد میں شامل تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.