Browsing Category

اہم خبریں

اہم خبریں

وقت نے ثابت کر دیا سیاسی ہتھکنڈوں سے کسی کو مائنس نہیں کیا جا سکتا، چیئرمین پی ٹی آئی

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی کا کہنا ہے کہ وقت نے ثابت کر دیا کہ سیاسی ہتھکنڈوں سے کسی کو مائنس نہیں کیا جا سکتا اور ہم بھی کسی کو سیاسی طور پر مائنس کرنے کے حق میں نہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے…

جب آپ یو اے ای میں رہ کر اسی کے خلاف فریق بنیں گے تو وہ ردعمل تو دے گا، خواجہ آصف

بیرسٹر گوہر کے یو اے ای ویزا والے اعتراض پر جواب دیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ یو اے ای میں بارہ چودہ سال رہا ہوں، میں جانتا ہوں وہاں پاکستانیوں کے ساتھ جو ہورہا ہے، اسی نوے فیصد وہ لوگ ہیں جن لوگوں نے حالیہ جنگ میں فریق بننے…

مسلم لیگ (ن)، پی پی پی معاملات طے نہ پاسکے، قانون سازی بھی روک دی گئی

حکمران اتحاد کی دونوں بڑی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے درمیان معاملات تاحال طے نہ پاسکے اور قانون سازی بھی روک دی گئی ہے۔ جنوبیایشیائی تارکینِ وطن کی کمیونٹیز دریافت کرنا پی پی پی اور مسلم لیگ (ن) کے…

حکومت اور اپوزیشن میں معقول دوریاں ہونی چاہئیں، مخالفت برائے مخالفت نہیں: مولانا فضل الرحمان

سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان معقول فاصلے ہونے چاہئیں، تاہم ایک دوسرے کی مخالفت برائے مخالفت نہیں ہونی چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمان سے سپریم کورٹ کے فیصلے سے…

کوئٹہ میں 31 اگست سے خصوصی انسداد پولیو مہم، اسکولوں اور مدارس میں ویکسینیشن ہوگی

کوئٹہ، 17 اگست: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرصدارت ایف آئی پی وی اور او پی وی انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں وفاق المدارس کے نمائندگان، پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن، محکمہ تعلیم، پولیس اور محکمہ صحت کے…

موسیٰ خیل میں پولیس کارروائی، چار کلو چرس برآمد؛ ایک ملزم گرفتار

موسیٰ خیل، 17 اگست: ایس پی کلیم اللہ کاکڑ کی ہدایت پر پولیس نے مرغہ کبزئی روڈ پر ناکہ بندی کے دوران کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرکے چار کلوگرام چرس برآمد کرلی، جبکہ دوسرا ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ناکہ بندی کے دوران ایک…

حب ماسٹر پلان اور سیف سٹی منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت

حب، 17 اگست: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی زیرصدارت لیڈا کانفرنس ہال میں حب ماسٹر پلان اور سیف سٹی منصوبے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی آئی جی لسبیلہ رینج عبدالقیوم پتافی، ڈپٹی کمشنر حب جم داد مندوخیل، ایس ایس پی لسبیلہ نجیب…

سنبل سیداں مری میں مبینہ لینڈ مافیا کی سرگرمیاں، شملات و سرکاری اراضی پر قبضے کی کوششوں کا الزام

مری: تحصیل مری کے گاؤں سنبل سیداں میں شملات اور سرکاری اراضی پر مبینہ قبضے، ریونیو ریکارڈ میں مبینہ ٹیمپرنگ، غیر قانونی تعمیرات اور اہلِ علاقہ کو مبینہ دھمکیوں کے معاملے پر مقامی آبادی میں تشویش پائی جاتی ہے۔ اہلِ علاقہ نے ڈپٹی کمشنر مری…

زیارت، ہرنائی سرحدی علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

زیارت اور ہرنائی کے سرحدی پہاڑی علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق زیارت اور ہرنائی کے درمیان پہاڑی علاقے میں دہشت گردوں…

پی ٹی سی ایل کا ملک کے 22 اضلاع میں خواتین کی ڈیجیٹل خواندگی کے فروغ کیلئے آئی آر ایم سے اشتراک

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ (پی پی اے ایف)کے تعاون سے اپنے ’بااختیار پروگرام‘ کے تحت ملک کے 22اضلاع میں خواتین کیلئے ڈیجیٹل خواندگی کے تربیتی پروگرام کا آغاز کردیا ہے ،یہ تربیتی پروگرام…