زیارت، ہرنائی سرحدی علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

زیارت اور ہرنائی کے سرحدی پہاڑی علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق زیارت اور ہرنائی کے درمیان پہاڑی علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی منصوبہ بندی کی گئی۔ نگرانی کے دوران ایک متروکہ مکان میں 3 سے 4 دہشت گردوں کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔

ذرائع کے مطابق مصدقہ اطلاعات کے بعد سیکیورٹی فورسز نے مکان کو گھیرے میں لے کر مؤثر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

کارروائی کے بعد علاقے میں سرچ اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشت گرد عناصر کی تلاش بھی کی جا رہی ہے۔

حکام کے مطابق علاقے میں امن و امان کے قیام اور دہشت گرد عناصر کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.