Daily Archives

November 3, 2020

ایمسٹرڈیم :ویل مچھلی کے مجسمے نے ٹرین کو سنگین حادثے سے بچالیا

ایمسٹرڈیم  :   بی بی سی کے مطابق نیدرلینڈز کے شہر روترڈیم کے قریب ایک میٹرو ٹرین رات گئے آخری سٹاپ پر رکنے کے بجائے رکاوٹیں توڑتی ہوئی پٹڑی کو پار کر گئی مگر خوش قسمتی سے آگے بنے ویل مچھلی کے مجسمے کی دم پر ڈرامائی طور پر ٹھہر گئی۔ ٹرین…

آسٹریا: یہودی عبادت گاہ کے قریب فائرنگ واقعے میں حملہ آور سمیت 3 افراد ہلاک، 15 زخمی

ویانا:   آسٹریا میں یہودی عبادت گاہ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں حملہ آور سمیت تین افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہو گئے، سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ آسٹریا کا دارالحکومت گولیوں سے گونج اٹھا، ویانا میں یہودی عبادت…

امریکی انتخابات آج، ٹرمپ اور جوبائیڈن نے عوام کا اعتماد جیتنے کیلئے سر دھڑ کی بازی لگا دی

واشنگٹن:   امریکی انتخابات آج ہو رہے ہیں، دونوں حریفوں نے عوام کا اعتماد جیتنے کے لیے سر دھڑ کی بازی لگا دی۔ پنسلوانیا اور مشی گن میں جوبائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اپنے حمایتیوں سے خطاب کیا۔ امریکی صدارتی الیکشن کیلئے آج…

پشاور: کارخانو مارکیٹ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، غیر قانونی تعمیرات مسمار

پشاور :  پشاور میں انتظامیہ نے کارخانو مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دیں۔ پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے کارخانو مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا، جس میں ساڑھے پانچ سو سے زائد تعمیرات اور کبین…

عثمان بزدار نے وسائل کا رخ پسماندہ علاقوں کی طرف موڑ دیا: فردوس عاشق اعوان

لاہور:  فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے پنجاب حکومت کی ترجمانی کی اہم ذمہ داری سونپی ہے، عثمان بزدار نے وسائل کا رخ پسماندہ علاقوں کی طرف موڑ دیا ہے۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں…

پنجاب میں 50 کروڑ روپے کے رحمت اللعالمین وظائف کا اجرا کریں گے: وزیراعلیٰ عثمان بزدار

لاہور:   وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں 50 کروڑ روپے مالیت کے رحمت اللعالمین وظائف کا اجرا کریں گے، بین الاقوامی مشائخ کانفرنس بھی منعقد کرائی جائے گی، آزادی اظہار رائے کی آڑ میں مذموم حرکتیں برداشت نہیں کی جائیں گی۔…

وزیر خارجہ شاہ محمود کی آسٹریا کے دارالحکومت میں دہشتگردانہ حملے کی مذمت

اسلام آباد:   وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہونیوالے دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے پاکستانی قیادت کی جانب سے آسٹریا کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔…

مریم کی پیشی پر اہلکاروں سے جھگڑے کا کیس: محمد صفدر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور:   مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر پولیس کے ساتھ لڑاٸی جھگڑا کے معاملے پر ضلع کچہری عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ حافظ نفیس یوسف نے کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف…

عثمان بزدار کا فردوس مارکیٹ انڈر پاس کا دورہ، منصوبے کی تکمیل میں تاخیر پر برہم

لاہور:   وزیراعلیٰ نے فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبے کا رات گئے بغیر پروٹوکول دورہ کیا اور منصوبے کی تکمیل میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کیا۔ عثمان بزدار نے چیف انجینئر کو عہدے سے ہٹا دیا جبکہ ڈی جی اور ایڈیشنل ڈی جی ایل ڈی اے کو…

وزارت کی واپسی پر سب سے زیادہ خوشی مکس اچار پارٹی کو ہوئی: فیاض الحسن

لاہور:   فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ہمارا ایمان ہے جو کچھ ہوتا ہے اچھے کیلئے ہوتا ہے، وزارت کی واپسی پر سب سے زیادہ خوشی میجر گوروآریا، راء، مکس اچار پارٹی اور ن لیگ کو ہوئی۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے سماجی…