لاہور ( لیڈی رپورٹر سے ) اداکارہ میرا کا لاک ڈاؤن کے دوران غریبوں کے نام پر مبینہ طور پر لاکھوں روپے کا فراڈ سامنے آگیا۔ بتایا گیا ہے کہ میرا نے لاک ڈاؤن کے دوران اپنے گھر کو شیلٹرہوم بناکر وہاں بے گھر فنکاروں کو پناہ دینے کا اعلان کیا تھا جبکہ کوریوگرافر لاڈا وہاں شفٹ ہوئے تھے اور3ماہ وہاں رہے تاہم اب اداکارہ سدرہ نور کے چچا لاڈا نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیاہے جس میں ان کاکہناہے کہ میرا نے میرے اور میرے بیوی بچوں کے نام پر لاکھوں روپے کے فنڈز اکٹھے کئے جبکہ ہمیں اپنے گھر میں نوکر بناکررکھا اور صفائی تک کرواتی رہیں ،ان کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے ۔