وینا ملک کوسابق شوہراسد کا 50کروڑہرجانے کا نوٹس

لاہور(  لیڈی رپورٹر سے ) اسد خٹک نے روتے ہوئے الزام لگایا کہ ویناملک دسمبر سے ان کے بچے دبئی سے لے کر فرار ہوئی ہیں ، وہ تب سے اپنے بچوں سے نہیں ملے ، وینا ملک نے ان کے ان کے بچوں کے ساتھ بہت زیادتی کی، اب خاموش نہیں رہیں گے ، اسد خٹک نے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ حکومت پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ شفاف انکوائری کرتے ہوئے پتا لگوائیں کہ وینا کے پاس بچوں کے پاکستانی پاسپورٹ کیسے آئے ،اسد خٹک نے بتایا کہ د بئی کے قانون کے مطابق وہ بچے پاکستان نہیں لا سکتی تھیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.