آسٹریلوی کرکٹر بین ڈنک نے اداکار بلال عباس کو نہایت دلچسپ مشورہ دیا ہے۔
معروف آسٹریلین کھلاڑی بین ڈنک جو کہ پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیموں میں بھی شامل رہ چکے ہیں۔ انہوں نے اداکار بلال عباس کے نئے ڈرامے ’ڈنک‘ پر ردعمل دیتے ہوئے ڈرامے کے ہیرو بلال عباس کو نئے ہیئر کٹ کا مشورہ دے دیا۔

بلال عباس بھی پیچھے نہیں رہے انہوں نے بین ڈنک کو رپلائی دیتے ہوئے کہا میں آپ سے متفق ہوں۔ مجھے یقین ہے آپ سمجھ سکتے ہیں کہ لمبے بالوں کوسمبھالنا کتنا مشکل ہے۔ بلال عباس نے اپنے جواب میں یہ بھی بتایا کہ وہ بین ڈنک کے بہت بڑے مداح ہیں۔
