ایک لڑکی کوپھول دیکردوستی کی پیشکش کی تو اس نےمیرا مذاق اڑایا، حمزہ علی عباسی

ایک انٹریو میں حمزہ علی عباسی نے عشق اور سچی محبت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میری پاس ایسی کوئی کہانی نہیں کہ کبھی میرا بھی دل ٹوٹا تھا یا میں بھی رویا تھا اور مجھے بھی عشق ہوا تھا، حقیقت یہ ہے میں کبھی سچی محبت میں گرفتار نہیں ہوا۔

حمزہ علی عباسی نے اپنی زندگی سے متعلق ایک واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ زندگی میں مجھے پہلی دفعہ ایک لڑکی بہت پسند آئی تھی اور اس وقت میں پانچویں جماعت میں تھا، میں اس وقت بہت موٹا تھا لیکن پھر بھی خود کو ہینڈسم سمجھتا تھا، میں بہت پراعتماد انداز میں اس لڑکی کے پاس گیا اور اسے پھول دے کر دوستی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ تم مجھے بہت اچھی لگتی ہو جس پر وہ اپنے دوستوں سمیت مجھ پر ہنسنے لگی اور مجھے بہت افسوس ہوا لیکن آج اس بات پر بہت ہنسی آتی ہے۔

میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر اداکار کا کہنا تھا کہ شادی صرف یہ نہیں کہ ’آئی لو یو اور یو لو می‘ کہا اور چلیں اب شادی کرلیں، میرے بہت سے دوستوں نے صرف اس لیے شادی کی کہ یار وہ مجھے بہت اچھی لگتی ہے لیکن میرا یہ ماننا ہے کہ کسی سے شادی صرف ظاہری خوبصورتی پر نہیں کی جاسکتی کہ وہ اچھی ہے تو چلو شادی کرلو بلکہ یہ ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے۔

واضح رہے حمزہ علی عباسی آج کل خدا سے متعلق کتاب لکھنے میں مصروف ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.