تہران ( شوبز ڈیسک ) ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی جیسی بننے کی شوقین 23سالہ ایرانی لڑکی سحرتابار کو 10قید کی سزا سنادی گئی ،جس نے انجلینا جولی بننے کیلئے 50سے زائد پلاسٹک سرجریاں کروائیں۔ایرانی دوشیزہ کو گزشتہ سال اکتوبر میں گرفتار کیاگیاتھا اور ان پر 4الزامات عائد کئے گئے جن میں سے 2میں وہ بری ہوچکی ہیں تاہم انجلینا جولی بن کر لوگوں سے رابطوں کا اعتراف کرنے پر عدالت نے انہیں قیدکی سزا سنادی ہے ۔سحرتابار کا کہنا ہے کہ باقی2الزامات میں مجھے عدالت سے معافی کی امید ہے اورمیں 10 سال قید کی سزا کے خلاف اپیل کروں گی۔