وزیراعظم آج پشاور کا ایک روزہ دورہ کرینگے، مختلف منصوبوں کے افتتاح کا پلان

پشاور: وزیراعظم عمران خان آج پشاور کا ایک روزہ دورہ کرینگے، وزیراعظم مختلف اہم منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔

صوبائی معاون خصوصی اطلاعات کامران بنگش کے مطابق وزیراعظم آج پشاور کا ایک روزہ دورہ کرینگے، وزیراعظم حیات آباد سپورٹس کمپلیکس اپ لفٹ منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کرینگے، اپ لفٹ منصوبے کے تحت آئی سی سی معیار کا گراؤنڈ تعمیر کیا جائیگا، وزیراعظم پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سمیت پراونشل ہاؤسنگ اتھارٹی کے تحت ہائی رائزفلیٹس سکیم کا بھی افتتاح کریںگے۔

کامران بنگش کے مطابق وزیراعظم صوبائی کابینہ سے ملاقات بھی کریں گے، کامیاب جوان پروگرام سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ بھی دی جائیگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.