اسلام آباد: ہائیکورٹ نے آصف زرداری کے تمام کیسز سماعت کے لئے مقرر کر دیئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے خلاف جعلی اکاوٴنٹس سے متعلق تمام 6 مقدمات سماعت کے لئے مقرر کر دیئے ہین۔
جعلی اکاوٴنٹس کیس میں آصف زرداری کی درخواست ضمانت پر سماعت 12 جنوری کو ہوگی، 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں سابق صدرکے وارنٹ گرفتاری جاری ہیں۔