اداکارہ زارا نور عباس نے ملک بھر سے بجلی غائب ہونے پر ٹوئٹ کیا ’’چلو جی میرا بگ باس کا ایپی سوڈ بھی ڈاؤن لوڈ نہیں ہورہا اس نیٹ ورک پر۔ وائے فائے بھی نہیں آج ایویکشن ڈے تھا یار۔ ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی آئی فون کی بیٹری بھی ختم ہوگئی‘‘۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بلیک آؤٹ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔
اداکار نور حسن نے پاکستان کی صورتحال پر بننے والی ایک مزاحیہ میم انسٹاگرام پر شیئر کرائی جس میں لکھا تھا ’’پاکستان صحیح سے چل نہیں رہا تھا واپڈا نے سوچا آف کرکے آن کرتے ہیں‘‘۔
گلوکارہ مومنہ مستحسن نے طنزیہ ٹوئٹ کیا ’’خرابی ہمارے تاروں میں ہے‘‘ اس کے ساتھ ہی انہوں نے تمام لوگوں کے محفوظ ہونے کی امید کی اور بلیک آؤٹ اور الیکٹرسٹی کے ہیش ٹیگ استعمال کئے۔
مارننگ شو کی میزبان ڈاکٹر شائستہ لودھی نے بجلی کے بلیک آؤٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسپتالوں میں زندگی اور موت کی جنگ لڑرہے مریضوں کی صحت یابی کے لیے دعا کی اور بجلی کے جلد بحال ہونے کی امید بھی کی۔