سندھ ہائی کورٹ میں مجرم نعیم شیخ کی سابقہ اہلیہ اسما مشتاق تحفظ کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار اسما مشتاق کے وکیل نے موقف دیا کہ مجرم نعیم شیخ واٹس ایپ کے ذریعے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے، میری موکل نے 2017 میں نعیم شیخ سے خلع لی تھی بعد میں نعیم شیخ نے مجھ پر حملہ کیا میرے مامو ہلاک اور میں زخمی ہوگئی تھی۔
درخواست گزار نے کہا کہ 2019 میں ٹرائل کورٹ نے مجرم نعیم شیخ کو 2 مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی تھی، 2019 سے مجرم مسلسل جیل سے تھریٹ کر رہا ہے، وہ جیل سے باہر آتا جاتا رہتا ہے اور مجھے تصویریں بھی بھیجتا ہے۔
درخواستگزار نے حراساں کرنے سے متعلق ثبوت عدالت میں پیش کردیئے جس کے بعد عدالت نے پولیس کو خاتون کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے درخواست گزار کو ہراسمنٹ سے متعلق نئی درخواست داخل کرنے کی بھی ہدایت کردی۔ عدالت نے سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی۔