لاہور ( لیڈی رپورٹر سے ) اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر فالوورز کی زیادہ تعداد کامیابی کی ضمانت نہیں ہوتی۔عائزہ خان 80لاکھ سے زائد انسٹاگرام فالوورز کیساتھ اس وقت پاکستان کی نمبر ون اداکارہ ہیں اور اپنے اس اعزازپرمداحوں کی شکرگزار ہیں ۔ان کا کہناہے کہ آج میں جس مقام پر ہوں وہاں تک پہنچنے کیلئے میں نے بہت محنت کی ہے لیکن میں ایک بات کہنا چاہتی ہوں میری توجہ کبھی بھی اپنے فالوورز کی تعداد بڑھانے کی طرف مرکوز نہیں رہی بلکہ ہمیشہ کام پر توجہ دی ۔ میری والدہ نے ہمیشہ مجھے سکھایا کہ محنت کرنا اہم ہے اور ہمیشہ صبرکرو۔