کراچی : علی ظفر نے دنیا بھر میں اے سی سی اے کے امتحان میں ٹاپ کرنے والی زارا نعیم کیلئے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ تعلیم اور علم ہر ترقی و پیشرفت کی چابی ہے اور جو لوگ اس راہ میں رکاوٹوں کو توڑتے ہیں وہی اصل چیمپئن ہیں۔ آپ ہمیں مزید فخر محسوس کراتی رہیں۔علی ظفر کے پیغام کا جواب دیتے ہوئے زارا نعیم نے اظہار تشکر اور خوشی کا اظہار کیا۔