لاہور : عثمان بزدار نے کہا ہے کہ لوٹی دولت بچانے کیلئے کرپٹ ٹولے کی پی ڈی ایم کے پیچھے چھپنے کی کوشش بری طرح ناکام ہوئی، پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے اپنے ادوار میں کرپشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں اپوزیشن کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ عوام سابق حکمرانوں سے نمائشی منصوبوں پر خرچ ہونے والے پیسے کا حساب مانگتے ہیں، یہ لوگ قانون کے ہی نہیں، عوام کے بھی مجرم ہیں، موجودہ حکومت پاکستان کی شفاف ترین حکومت ہے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کبھی غلط کام کیا نہ کسی کو کرنے دیں گے، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھی جا چکی ہے، وزیراعظم کی قیادت میں ملک درست سمت کی جانب رواں دواں ہے۔