بھکر: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ دونوں ہم خیال گروپ ہمارے ہیں، اور اختلافات ختم ہو چکے ہیں۔
بھکر میں ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں بننے والے دونوں ہم خیال گروپ ہمارے ہیں اور ہمارے اختلافات بھی ختم ہوچکے ہیں، جب کہ اختلاف پیدا کرنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے ناراض رہنما اور چینی اسکینڈل میں نامزد ملزم جہانگیر ترین گزشتہ کئی ماہ سے تحریک انصاف کی پنجاب حکومت سے نالاں نظر آتے ہیں، اور وہ متعدد بار میڈیا پر بھی اس حوالے سے اظہار کرچکے ہیں، جب کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کا ایک اور ہم خیال گروپ بھی سامنے آیا تھا، جس کی بیٹھک میں شکوے و شکایات کئے گئے اور پنجاب حکومت سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔