کراچی:
کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن میں رہنے والے مکینوں کے لیے پالتو کتوں کی رجسٹریشن لازمی قرار دیدی گئی۔
کنٹونمنٹ بورڈ کے اعلامیے کے مطابق سی بی سی کی حدود میں رہائش پذیر مکین اپنے پالتو کتوں کی باقاعدہ رجسٹریشن کرائیں گے، پالتوں کتوں کے حوالے سے مالکان مکمل معلومات فراہم کرنے کے مجاز ہوں گے، پالتو کتوں کی رجسٹریشن کنٹونمنٹ ایکٹ 1924 کے شق نمبر 119 کے تحت کی جارہی ہے، گھروں میں کتے پالنے والے مکین اپنا نام، شناختی کارڈ نمبر، پتہ، رابطہ نمبر، کتے کی نسل، جنس اور رنگ کی تفصیلات فراہم کریں گے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل کلفٹن میں پالتو کتوں نے حملہ کرکے شہری کو شدید زخمی کردیا جس پر متاثرہ شہری نے مقدمہ درج کرایا تھا