صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو کی زیر صدارت 14اگست، محرم الحرام،اقدامات کے حوالے سے سیکرٹری داخلہ کانفرنس حال میں اعلیٰ سطح اجلاس ہوا ہے جس میں 14 اگست،اور محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس میں صوبائی وزرا،عارف جان محمد حسنی ،سلیم احمد کھوسہ،نور محمد دومڑ،کے علاو¿ہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ارشد مجید ،آئی جی پولیس،محمد طاہر رائے،ڈی آئی جی کوئٹہ محمد اظہر اکرام،ڈی جی لیویز قادربخش پرکانی،رضوان گوندل اے آئی جی آپریشن،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ رضوان میمن ،اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلی حکام و،دیگر سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں محرم الحرام باالخصوص عاشورہ کے پرامن جلوسوں، مجالس کے انعقاد سمیت 14 اگست مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر اظہار اطمینان کیا گیا اور کہا گیا کہ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس میں کرونا وائرس سے بچاو¿ کیلئے حکومتی طے شدہ ایس او پیز پر عملدرآمد آد یقینی بنایا جائے۔ اجلاس کے دران حساس علاقوں میں نو اور دس محرم کو موبائل سروس کی بندش سے متعلق ضلعی حکومتوں کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،آئی جی پولیس ،اور اور آے آئی جی رضوان گوندل نے اجلاس کے شرکاکومکمل بریفنگ دی۔ محرم الحرام اور 14اگست قانون شکن عناصر سے کوئی رعایت نہ کی جائے۔اجلاس شرکاوزیرداخلہ کی محرم الحرام میں حساس اضلاع میں سیکورٹی مزید بہتر کرنے کی ہدایت محرم الحرام کے دوران مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اقدام اٹھایا جائے گاامن و امان کی فضا کو ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔محرم الحرام اور 14اگست کے دوران امن و عامہ کیلئے جامع سکیورٹی پلان مرتب کیا جاچکا ہے۔