پارلیمنٹ لاجزمیں چوہوں کی بھرمار، خاتون ایم این اے کوکاٹ لیا

 اسلام آباد: 

پارلیمنٹ لاجزمیں چوہوں کی بھرمارہوگئی ہے جب کہ چوہوں نے ایک خاتون ایم این اے کوکاٹ لیا۔

پارلیمنٹ لاجزمیں چوہوں کی بھرمارہوگئی ہے جہاں پارلمینٹرین کے بیڈ رومزبھی محفوظ نہ رہے۔ پیپلزپارٹی رکن شاہدہ رحمانی کو چوہے نے کاٹ لیا۔

شاہدہ رحمانی نے کہا کہ میں لاجزمیں سورہی تھی چوہے نے مجھے کاٹ لیا ہے۔ میں نے پھراس کا انجیکشن لگوایا ہے۔ لاجز میں بدانتظامی کا نوٹس لیا جائے۔

ڈپٹی اسپیکرنے ڈائریکٹرسی ڈی اے کو ہدایات جاری کردیں۔ سی ڈی اے کوکہوں گا کہ وہ بہترانتظانات کویقینی بنائے۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.