یوم آزادی پرسندھ بھرمیں دو دن کے لیے ڈبل سواری پر پابندی عائد

 کراچی: 

سندھ حکومت نے یوم آزادی کے موقع پر 13 اور 14 اگست کو پورے سندھ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر سندھ میں ڈبل سواری پر پابندی ہو گی، جس کا اطلاق 13 اور 14 اگست کو ہوگا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعلقہ ایس ایچ اوز کو دفعہ 144 کے تحت کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.