کابل: افغانستان کے صدر اشرف غنی نے آرمی چیف جنرل ولی محمد احمد زئی کو عہدے سے برطرف کردیا۔
طالبان تیزی سے افغانستان میں پیش قدمی کررہے ہیں جن کے سامنے افغان فوج ریت کی دیوار ثابت ہوئی ہے۔ افغان میڈیا آریانا نیوز نے ذرائع سے بتایا کہ طالبان کی پیش قدمی کو روکنے میں ناکامی پر صدر اشرف غنی نے آرمی چیف عبدالولی احمد زئی کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ جنرل ہیبت اللہ علی زئی کو نیا آرمی چیف مقرر کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: طالبان نے 5 روز میں 9 ویں صوبائی دارالحکومت پر قبضہ کرلیا
رواں ہفتے کے شروع میں جنگجوؤں نے قندوز اور تخار کو فتح کیا تھا۔ اب ان کا کابل کو بدخشاں سے ملانے والی 378 کلومیٹر طویل سڑک پر تقریبا مکمل قبضہ ہوچکا ہے۔ یہ شاہراہ مسافروں کی نقل و حمل اور تجارت کا بنیادی ذریعہ ہے۔
[…] حملے کی منصوبندی افغانستان میں کی گئی جس میں را اورافغانستان کی خفیہ ایجنسی این ڈی ایس ملوث […]