حیدرآباد( – این این آئی۔ 11 اگست2021ء) سندھ ہائیکورٹ حیدرآباد کے ڈویژن بینچ نے شہر کے مختلف علاقوں میں قصابوں کی طرف سے مذبح خانوں کے بجائے گھروں میں سڑکوں اور گلیوں میں جانور ذبح کرنے اور خون کچرا نالوں اور نالیوں میں بہا کر صحت صفائی کے سنگین مسائل پیدا کرنے کے بارے میں درخواست کا سخت نو ٹس لیا ہے اور سیکریٹری صحت سندھ،ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ،کمشنر ایس ایس پی اور بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کے حکام کو 16 ستمبر کے لئے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔
سندھ ہائی کورٹ، قصابوں کی جانب سے جانور ذبح کرکے خون اور کچرا نالیوں میں بہانے پر درخواست کا نوٹس
پی ٹی آئی کے رہنماء اظہر شیخ نےسندھ ہائیکورٹ حیدرآباد میں اپنے وکیل کے ذریعے درخواست دائر کی تھی کہ حیدرآباد کے مذبح خانوں کی حالت خراب ہے قصابوں کی بڑی تعداد سٹی،لطیف آباد اور دیگر علاقوں میں گھروں گلیوں اور نالوں پر جانور ذبح کرتی ہے اور ان کا خون فاضل اجزاء نالیوں نالوں گٹروں میں بہا دیئے جاتے ہیں جبکہ گوشت کھلے عام سڑکوں چوراہوں نالیوں نالوں پر بیچا جاتا ہے جہاں گندہ پانی بہہ رہا ہوتا ہے اور دھول مٹی گوبر ملا کچرا اڑ رہا ہوتا ہے، غلاظت اور کچرا نالوں گٹروں میں جمع ہونے سے صحت اور صفائی کے سنگین مسائل پیدا ہوتے ہیں اور شہری شدید اذیت سے گزرتے ا ٓرہے ہیں اس لئے عام جگہوں پر جانور ذبح کرنے اور گوشت فروخت پر پابندی لگائی جائے، قانون ضابطے پر عمل کرانے کا حکم دیا جائے، اظہر شیخ کی طرف سے درخواست کی پیروی اسلم جاوید آرائیں ایڈوکیٹ نے کی، ڈویژن بینچ نے دلائل سننے کے بعد سکریٹری ہیلتھ،ڈی جی ہیلتھ، کمشنر، ڈپٹی کمشنر ایس ایس پی اور بلدیہ اعلیٰ کے حکام کو جوابدہی کے لئے 16 ستمبر کو طلب کر لیا ہے۔
ہمت مزید