کراچی:
محمد علی سوسائٹی ٹیپو سلطان روڈ پر گھر میں آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقہ محمد علی سوسائٹی ٹیپو سلطان روڈ پر گھر میں آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ ایک فائربریگیڈ اہلکار آگ بجھاتے ہوئے بے ہوش ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے جناح اسپتال منتقل کیا۔
بعدازاں گھر میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے گھر میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی اور پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے پانچوں افراد نے گھر میں دھواں بھر جانے کے باعث دم توڑا۔