بلوچستان کابینہ کا وزیراعلی جام کمال خان کی زیرصدارت اجلاس

بلوچستان کابینہ کا وزیراعلی جام کمال خان کی زیرصدارت اجلاس میں صوبائی وزرائ،مشیر،چیف سیکرٹری اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز شریک بلوچستان کابینہ کے آج کے اجلاس میں 38 نکاتی ایجنڈا شامل کابینہ نے بلوچستان کے 31 ٹاو¿نز کی ماسٹر پلاننگ کی منظوری دے دیِ بلوچستان فوڈ فورٹیفیکیشن ایکٹ 2021 کی منظوری دے دی، بلوچستان فوڈ اتھارٹی (ترمیمی) ایکٹ 2021 کی منظوری دے دی۔ کابینہ نے درجہ چہارم کی آسامیوں پر متعلقہ علاقوں کے مقامی لوگوں کو بھرتی کرنے کے لیے طریقہ کار وضع کرنے کے لیے کابینہ کی سب کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ سب کمیٹی کو دو ہفتے کے اندر سفارشات مرتب کر کے رپورٹ حکومت کو پیش کرنے کی ہدایت کابینہ نے گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن، بلوچستان ایجوکیشن پراجیکٹ 18-2015 کے 1493 اساتذہ کی مستقلی کے حوالے سے کابینہ کی سب کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دے دی صوبائی کابینہ کی محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے بلوچستان موٹر وہیکل ٹرانزیکشن لائسنیز بل 2020 کی بعض شقوں میں مزید بہتری لانے اور رولز مرتب کرکے کابینہ کے آیندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کابینہ نے محکمہ زراعت کی مختلف آسامیوں کے حوالے سے آپ گریڈیشن کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دے دی کابینہ نے بلوچستان چیریٹیز رجسٹریشن اینڈ ریگولیشن اتھارٹی کو رولز آف بزنس 2012 میں شامل کرنے کی اجازت دے دی۔کابینہ نے نظر ثانی شدہ بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ سروسز کوئٹہ ایکٹ 2021 کے ڈرافٹ کی منظوری دے دی۔کابینہ نے تربت میں 200 بستروں پر مشتمل ٹیچنگ ہسپتال کے قیام کی منظوری دے دی۔ہسپتال حکومت بلوچستان اور حکومت پنجاب کے مشترکہ اشتراک سے قائم کیا جارہا ہے۔ کابینہ نے بلوچستان ڈرگز رولز 2021 کی فریمنگ کی منظوری دے دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.