سرینگر:
بھارتی یوم آزادی پر دنیا بھر میں اور کنٹرول لائن کے دونوں اطراف مقیم کشمیری یوم سیاہ منارہے ہیں۔
کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری 15 اگست بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں جس کا مقصد عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کی جانب سے مسلسل تسلط کی جانب مبذول کروانا ہے۔
کشمیری عوام نے گزشتہ روز 14 اگست کو پاکستان کا یوم آزادی پورے جوش و خروش سے منایا تاہم آج حریت کانفرنس کی اپیل پر پوری وادی میں عام ہڑتال ہے اور تمام دکانیں اور دفاتر بند ہیں۔