ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے نور مقدم قتل کیس میں نامزد مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 اگست تک توسیع کردی۔
ملزم ظاہر ذاکر جعفر کی روبکار ڈیوٹی جج جوڈیشل مجسٹریٹ ثاقب جواد کی عدالت میں پیش کی گئی ملزم کو حوالات میں لایا گیا لیکن عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔
علاوہ ازیں پولیس نے ملزمان افتخار اور جمیل کے ڈی این اے کرانے کے لیے درخواست ڈیوٹی جج کو پیش کی تھی جس پر عدالت نے ظاہر ذاکر جعفر کے 2 ملازمین کا ڈی این اے کروانے کے درخواست منظور کرلی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی جانب سے دونوں ملزمان کا ڈی این اے کرانے کی اجازت دینے پر پولیس نے دونوں ملزمان کو اڈیالہ جیل سے طلب کرلیا گیا۔
ساتھ ہی پولیس نے تھراپی سینٹر کے مالک سمیت 6 گرفتار ملزمان کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ڈیوٹی جج جوڈیشل مجسٹریٹ ثاقب جواد کی عدالت میں پیش کیا۔
ملزمان میں تھراپی سینٹر کا مالک طاہر ظہور، ملازمین وامق ریاض، دلیپ کمار، ثمر عباس، عبدالحق اور زخمی امجد محمود شامل ہیں۔