رکن صوبائی اسمبلی میر نصیب اللہ مری نے کہا ہے کہ آج ضلع میں سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کی بدولت امن وامان قائم ہوچکا ہے

کوہلورکن صوبائی اسمبلی میر نصیب اللہ مری نے کہا ہے کہ آج ضلع میں سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کی بدولت امن وامان قائم ہوچکا ہے ماضی میں یہاں جشن آزادی منانا جان ہتھیلی پر رکھنے کے مترادف تھا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی سکول میں جشن آزادی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں امن و امان کی صورتحال بگڑی ہوئی تھی جس کی وجہ سے شہری جشن آزادی کی تقربیات میں شرکت کرنا تو دور گھروں سے نہیں نکل سکتے تھے ان حالات میں بطور ناظم اپنے شہر میں جشن آزادی منایا کرتا تھا اور ہم کچھ لوگ ہوا کرتے تھے جن کے ہاتھوں میں قومی پرچم ہوتے تھے مگر آج دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے کہ سیکورٹی اداروں،میرے بھائی شہید میر گل خان مری،میر عالم زیب سمیت دیگر علاقے کے بہادر قبائلی رہنماوں اور لوگوں کی قربانیوں کی بدولت آج امن امان قائم ہوا ہے اور ہر طرف جشن آزادی جوش و خروش کے ساتھ منائی جارہی ہے جبکہ قومی پرچموں کی بہار ہے ملک کی دفاع اور علاقے کی ترقی و خوشحالی میں کسی قسم کی قربانی سے دریخ نہیں کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ ہماری اولین ترجیح ہے کہ علاقے میں عوامی مفادات کے ترقیاتی کام جلد مکمل ہوکر عوام کو بنیادی سہولیات میسر آئیں بلا تعصب رنگ و نسل عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں اپنے دور میں گرونڈ پر ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں ملازمتیں اور عوامی اسکیمات فروخت کرنے کی اجازت نہیں دونگا اور نہ اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت کی جائے گی اس موقع رکن صوبائی اسمبلی میر نصیب اللہ مری نے مقامی سکول کیلئے ایک لاکھ روپے کے سولر سسٹم،واٹر سپلائی اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حفیظ اللہ مری۔حاجی میر بہار خان،سپورٹس آفیسر جعمہ خان مری، میر باز محمد مری، کیڈٹ کالج آفیسر میر اسلم فاروق مری،حاجی عبدالرحمن سمیت دیگر موجود تھے

Leave A Reply

Your email address will not be published.