بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں تعمیراتی کمپنی کی گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے میں دو بچے جاں بحق

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں تعمیراتی کمپنی کی گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے میں دو بچے جاں بحق جبکہ دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ،پولیس کے مطابق گوادر ایکسپریس وے کے قریب بلوچ وارڈ میں تعمیراتی کمپنی کی گاڑی کے قریب زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں دس سالہ سلمان نگوری اورگیارہ سالہ سلمان حیدر جاں بحق جبکہ تیس سالہ کفاد دس سالہ اسود اور بارہ سالہ سمیر زخمی ہوئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال گوادر منتقل کردیا گیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ خودکش تھا تاہم اس سلسلے میں مزید تحقیقات کی جارہی ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.