زائرین کی بھرپورمیزبانی کیلئےتیار ہیں، وزارت حج وعمرہ

سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ کرونا کی عالمی وباء سے قبل طےشدہ کوٹے کےمطابق عمرہ زائرین کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔

العربیہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق ’’سعودی حکومت نے حج و عمرہ زائرین کی میزبانی کے لئے تمام اقدامات مکمل کرلیے ہیں، وزارت حج و عمرہ کے نائب وزیر ڈاکٹر عمرو المداح نے عرب روزنامے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارت حج کو نئےعمرہ سیزن کے آغاز سے زائرین کو سہولیات فراہم کرنے میں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

وزارت حج ہر ملک کیلئے مختص کوٹے کےمطابق عمرہ زائرین کو سنبھالنے کی اہلیت رکھتی ہے اور کرونا سے قبل کی صورتحال بحال ہونے کی صورت میں ہمیں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

اس سے قبل سعودی وزارت حج کی شعائر ایپلی کیشن حالیہ حج کے دوران بہت کامیاب رہی۔ اس میں عازمین کی شناخت،صحت اور دیگر سہولیات کے بارے میں مکمل معلومات محفوظ کی جاتی رہیں۔ اس ایپلی کیشن کی مدد سے عازمین کو رہائش سے روانگی کے اوقات اور جمع ہونے کی جگہ کے بارے میں آگاہ رکھا جاتا رہا جبکہ عازمین اپنا کھانے کا مینو بھی ایپلی کیشن پر منتخب کرسکتے تھے۔

ایپ کی خاص بات یہ تھی کہ عازمین حکام کسی بھی تبدیلی کی صورت میں بروقت الرٹ فراہم کرسکتے تھے۔

وزرات نے اگلے مرحلے میں شعائر اسمارٹ کارڈ ایپ کو عمرہ زائرین کو بھی فراہم کیا جائے گا جسے وہ ڈیجیٹل شناخت کے طور پر استعمال کرسکیں گے۔

یاد رہے کہ شعائر ایپ عمرہ سروس کمپنیوں کی جانب سے ویزہ لےکر آنے والے زائرین کیلئے دستیاب نہیں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.