ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کا ٹراما سینٹر  سول سنڈیمن اسپتال اور ماس ویکسینیشن سینٹر  کا دورہ

پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کا ٹراما سینٹر سول سنڈیمن اسپتال اور ماس ویکسینیشن سینٹر  کا دورہ، دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیا ، شعبہ حادثات کی نئی بلڈنگ کی تعمیر میں تاخیر کا نوٹس،  محکمہ مواصلات و تعمیرات کو کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت۔ سول سنڈیمن اسپتال میں روزآنہ لگ بھگ ساڑھے سات ہزار افراد کو طبی سروسز فراہم کی جاتی ہیں سول سنڈیمن  اسپتال پر مریضوں کا غیر معمولی دباو¿ ہے سروسز کی بلا تعطل فراہمی ایک بڑا چیلنج ہے، اسپتال میں اسی فیصد ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے،پانی کی قلت کے مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لئے ٹیوب ویلز کی تنصیب کے منصوبے جلد مکمل ہوجائیں گے،شعبہ حادثات کی نئی بلڈنگ کی تعمیر میں تاخیر کا نوٹس ، محکمہ مواصلات و تعمیرات کام کی رفتار تیز کرے پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کی ہدایت ۔ ماس ویکسینیشن سینٹر میں رئیل ٹائم ڈیٹا مینجمنٹ کو یقینی بنایا جائے،مینوئل رجسٹریشن ختم کردی گئی ابتدائی ایام میں رہ جانے والا بیک لاک آئندہ ایک ہفتے تک مکمل ختم ہوجائے گا ، ا وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کے ویڑن کے مطابق صوبے میں صحت کی معیاری اور بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں، خامیوں پر قابو پاکر بہتری کی جانب گامزن ہیں ہر فرد کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا سول سنڈیمن اسپتال کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔نمایاں سروس ڈلیوری کے ذریعے سرکاری اسپتالوں پر عوام کے اعتماد کی بحالی ہمارا مشن ہے ، دستیاب وسائل کا درست استعمال سروس ڈلیوری کی وسعت و بہتری میں معاون ثابت ہوتا ہے،  پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی 

Leave A Reply

Your email address will not be published.