چمن چیمبر آف کامرس کا ایک اور سنگ میل عبور ہونے جارہا ہے چمن شہر ترقی کی راہ پر گامزن ہے. مشترک بارڈر مارکیٹ کا قیام
صدر چمن چیمبر آف کامرس حاجی جلات خان اچکزئ چیف سکیریٹری مطہر نیاز رانا صاحب کمیشنر کوئیٹہ اسفندیار خان کاکڑ اور ضلع چمن کے ڈپٹی کمشنر جمعہ داد مندوخیل صاحب اور سابق ڈپٹی کمیشنر طارق جاوید مینگل صاحب کی مشترکہ کوششوں کے بدولت چمن مشترک بارڈر مارکیٹ کا سنگ میل پورا ہونے جارہا ہے اور جلد از جلد تعمیری کام شروع ہوگا۔
مشترکہ بارڈر مارکیٹ چمن شہر اور خطے کے لئے روزگار کے موثر مواقع پیدا ہونگے اور علاقے میں معاشی فراخی ہوگی دونوں طرف سے لوگ کاروباری سرگرمیاں بخوبی سرانجام دے سکیں گے۔
تعمیر کا شروعات چمن ماسٹر پلان اور مشترکہ بارڈر مارکیٹ کے درمیان ڈبل سڑک تعمیر ہوگی اور یہ سڑک چمن رنگ روڈ کے نام سے ہوگی جو چمن بارڈر مارکیٹ اور ماسٹر پلان کو ملائے گی اس سڑک کی مسافت ۱۱ کلو میٹر ہے۔
صدر چمن چیمبر آف کامرس حاجی جلات خان اچکزئ نے اطمینان ظاہر کیا ہے کہ میں بذات خود اور چمن چیمبر کی کابینہ اپنا بھر پور وقت اور نظر اس پراجیکٹ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں صرف کررہی ہیں اور چمن چیمبر کے موجودہ ڈپٹی کمشنر جمعہ داد مندوخیل صاحب کی چمن شہر کے ترقی اور اس پراجیکٹ میں کردار کو بھر پور سراہا ہیں اور دونوں ادارے چمن چیمبر آف کامرس اور ڈپٹی کمشنر آفس کا مشترکہ کوششوں چمن شہر کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھنا اولین ترجیہات میں شامل ہیں