چاغی میں پاک افغان سرحدی علاقہ دوربنچاہ میں پہلی بار یوم دفاع کے موقع پر تقریب کا اہتمام کیا گیاتقریب میں بڑی تعداد میں دیہی علاقوں کے افراد، قبائلی عمائدین اور عسکری قیادت ودیگر نے شرکت کی تقریب میں باکسنگ،ٹیکوانڈو، ووشو کے کھلاڑیوں نے مختلف کرتب دکھا کر شائقین کو محظوظ کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کرنل ناصر نے کہاکہ زیادہ تر دیہی علاقوں کے لوگ اس طرح کے ایونٹ سے دور رہتے ہیں
پہلی بار پاک افغان سرحد دوربنچاہ کے عوام کو اسطرح کی چیزیں دیکھنے کو مل رہی ہے تقریب کے آخر میں تقریب میں پاک فوج کی لازوال قربانیوں کو سراہا گیا