وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے پنجگور میں نوجوان جلیل سنجرانی کے قتل کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں وزیراعلی نے کہا کہ نوجوان کے قتل کے واقعہ سے انہیں دلی رنج ہوا ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ واقعہ میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔ وزیر اعلی نے قتل ہونے والے نوجوان کے اہل خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔