بلوچستان عوامی پارٹی کا اجلاس،ناراض ارکان بھی کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ :بلوچستان عوامی پارٹی کا اجلاس،ناراض ارکان بھی کوئٹہ پہنچ گئے۔گزشتہ روز ناراض ارکان اسپیکر بلوچستان اسمبلی میرعبدالقدوس بزنجو، میراکبرآسکانی،بشریٰ رند،لیلیٰ ترین ودیگر بذریعہ جہاز کوئٹہ پہنچ گئے جبکہ دیگر ارکان بھی بذریعہ روڈ کوئٹہ پہنچیں گے۔دوسری جانب پارٹی کی کور کمٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے۔سعید ہاشمی،جان جمالی،نصیب اللہ بازئی،طارق مگسی ودیگر اراکین وزیراعلیٰ کے پارٹی کے صدارت سے استعفے کے بعد کی صورتحال اور پارٹی معاملات پر غور کرینگے بلوچستان عوامی پارٹی کا اجلاس 3اکتوبر کو پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں طلب کرلیاگیاہے۔ذرائع کے مطابق ناراض ارکان بھی شرکت کیلئے کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔واضح رہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر ووزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بی اے پی کے انتخابات رواں ماہ میں کرانے کااعلان کیاہے۔بی اے پی کے طلب کردہ اجلاس میں پارٹی انتخابات،ناراض ارکان کے تحفظات اور خدشات سمیت موجودہ سیاسی صورتحال پربحث کی جائے گی۔

1 Comment
  1. […] کے استعفے کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی کا اعلیٰ مشاورتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.