اسلام آباد: سول ایوی ایشن میں اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈیٹر جنرل پاکستان نے سول ایوی ایشن کی مال سال 20-2019 کی آڈٹ رپورٹ جاری کردی، جس میں مجموعی طور پر 53 آڈٹ پیراز شامل کئے گئے ہیں.
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی بے قاعدگیوں، غیر قانونی فلائٹس کے اجازت ناموں اور ملکیتی اراضی پر قبضے سے ادارے کو 300 ارب روپے کا نقصان ہوا، سی اے اے کو متعدد یاد دہانیوں کے باوجود ڈپارٹمینٹل آڈٹ کمیٹی کا اجلاس طلب نہیں کیا گیا۔