پاکستان کی دو اداکارئیں صبا قمر اور سونیا حسین ایک نئے ڈرامہ سیریل میں پولیس افسران کے کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گی۔
اپنی انسٹاگرام اکاؤنٹ سے معروف اداکارہ صبا قمر نے ایک تصویر کی جس میں پنجاب پولیس کی وردی پہنے نظر آئیں۔ ان کے یونیفارم سے پتہ چلتا ہے کہ وہ اس ڈرامے میں ’سپر انٹینڈنٹ آف پولیس‘ سارہ کا کردار نبھائیں گی۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ان کے اس پراجیکٹ کا نام ’سیرل کلر‘ ہے جس کی کہانی عمیرا احمد نے لکھی ہے اور اسے پروڈیوس کیا ہے مصباح شفیق نے۔
