اسلام آباد: وزارت خزانہ کی جانب سے رات گئے تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15یوم کے لیے ردوبدل کا کوئی اعلا ن نہیں کیا گیاامکان ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق آج فیصلہ کیا جائے گا۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان 16اکتوبر کو کیاجائے گا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جمعہ کواوگراکی مجوزہ سمری سے متعلق کوئی اعلان نہیں ہوا۔ اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 5روپے 90پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 10روپے فی لٹر اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کی تھی۔
پیٹرولیم قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان آج ہوگا
ہمت مزید