امریکا شوٹنگ کے دوران اداکار سے گولی چلنے سے خاتون ڈائریکٹر ہلاک

امریکا میں فلم کی شوٹنگ کے دوران اداکار ایلک بالڈوِن  سے حادثاتی طور پر گولی چل گئی۔

امریکی اداکار کی فائرنگ سے خاتون ڈائریکٹر فوٹوگرافی گولی لگنے سے ہلاک، جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

فلم کی عکس بندی ریاست نیو میکسیکو میں ہورہی تھی۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شوٹنگ کے دوران اصلی بندوق نہیں بلکہ فلموں میں استعمال ہونے والی گن ہی استعمال کی جارہی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.